فلپائن کی جانب سے اشتعال انگیزی میں اضافے کا نتیجہ بھرپور جوابی ردعمل کی صورت میں برآمد ہو گا، چینی وزارت دفاع
بیجنگ:چینی وزارت دفاع کے ترجمان سینئر کرنل وو چھیئن نے چین کے جزیرہ ہوانگ یئن پر فلپائنی کوسٹ گارڈ کے جہازوں کی دراندازی کی حالیہ کوششوں کی روک تھام پر تبصرہ کرتے ہوئے نشاندہی کی کہ فلپائن نے امریکہ کے اکسانے اور حمایت سے بحیرہ جنوبی چین میں کئی مقامات پر مسلسل اشتعال انگیزی کی ہے۔بین الاقوامی برادری نے واضح طور پر دیکھا ہے کہ بحیرہ جنوبی چین میں امن و استحکام کو تباہ کرنے والا کون ہے اور کون جھوٹا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ فلپائن اس حقیقت سے بخوبی آگاہ ہے کہ اس علاقے کی حدود کا تعین متعدد بین الاقوامی معاہدوں کے ذریعے کیا گیا ہے اور اس میں کبھی بھی چین کے نانشا جزائر اور جزیرہ ہوانگ یئن شامل نہیں ہیں۔ چین کا موقف واضح ہےکہ اشتعال انگیزی میں اضافے کے ساتھ جوابی اقدامات بڑھیں گے۔ اگر فلپائن اپنی غلطیوں کو درست نہیں کرےگا تو چین آخر تک جوابی کارروائی جاری رکھےگا۔