News Views Events

چین ، نانجنگ قتل عام میموریل ہال میں قومی پرچم لہرانے اور پرچم سرنگوں رکھنے کی تقریب

نانجنگ قتل عام میں تین لاکھ چینی شہری مارے گئے

0

بیجنگ : 13 دسمبر چین میں نانجنگ قتل عام کے متاثرین کو یاد کرنے کا قومی دن ہے۔بیجنگ وقت کے مطابق جمعہ کی صبح 8 بجے چین پر جاپانی جارحانہ جنگ کے دوران جاپانی فوج کے ہاتھوں مارے جانے والے لاکھوں چینی شہریوں کی یاد میں نانجنگ قتل عام میموریل ہال میں قومی پرچم لہرانے اور پرچم سرنگوں رکھنے کی تقریب منعقد ہوئی۔ 13 دسمبر 1937 میں نانجنگ قتل عام ہوا ،جس میں تین لاکھ ہم وطن مارے گئے ۔ 2014 میں چین نے 13 دسمبر کو نانجنگ قتل عام کے متاثرہ ہم وطنوں کو یاد کرنے کا قومی دن قراردینے کا قانون منظور کیا تھا۔صبح 10 بجے نانجنگ قتل عام کے متاثرہ ہم وطنوں کو یاد کرنے کے لئے ایک قومی تقریب منعقد کی گئی۔شہر نانجنگ کے تمام اضلاع، ملک بھر میں جاپانی جارحیت کے خلاف مزاحمتی میموریل ہالز (میوزیم) اور سمندر پار چینی ایسوسی ایشنز نے بیک وقت متعلقہ سرگرمیوں کا انعقاد بھی کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.