News Views Events

چین نے بہت تیزی سے ترقی کی، تجربات سے استفادہ چاہتے ہیں، مریم نواز

0

شنگھائی:وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ چین کے تجربات سےاستفادہ کرنا چاہتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق چین کے شہر شنگھائی میں موسمیاتی تبدیلی سے متعلق کانفرنس سے خطاب انہوں نے کہا کہ پاک چین تعلقات مزید مضبوط ہورہے ہیں، چین کے ساتھ ملکر مختلف شعبوں میں کام کریں گے، چین کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں چین کے اشتراک سے کئی منصوبوں پر کام جاری ہے، پاکستان چین کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لیے چین کے تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں، پاک چین تعلقات مزید مضبوط ہو رہے ہیں، پاکستان کو ماحولیاتی چیلنجز کا سامنا ہے، ماحولیاتی چیلنجز سےنمٹنےکےلیے چین سے مل کر کام کر رہے ہیں۔
چین نے بہت تیزی سے ترقی کی ہے، چین کے تجربات سےاستفادہ کرنا چاہتےہیں، پاک چین تعلقات مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.