چین امریکا سمیت پوری دنیا کی کمپنیوں کے لیے تجارت اور سرمایہ کاری کو آزادانہ اور آسان بنانا جاری رکھے گا، چینی صدر
بیجنگ ()چینی صدر شی جن پھنگ نے امریکہ چین تجارتی قومی کمیٹی کے 2024 سالانہ جشن ڈنر کے نام مبارکباد کا پیغام بھیجا ،جس میں انہوں نے کمیٹی اور تمام ارکان کو مبارکباد دی اور امریکہ میں زندگی کے تمام شعبوں کے افراد کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جو طویل عرصے سے چین امریکہ اقتصادی و تجارتی تعاون کی حمایت کر رہے ہیں۔
شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ چین امریکہ اقتصادی و تجارتی تعلقات دونوں ممالک کے تعلقات کا اہم حصہ ہے۔ دونوں ممالک کے مفادات گہرے مربوط ہیں اور تعاون کی گنجائش لامحدود ہے۔ دونوں فریقوں کو مساوی مشاورت کے ذریعے اختلافات سے مناسب طریقے سے نمٹنا چاہیے، تعاون کے نتائج کو بڑا بنانے کے لیے ایک دوسرے کا فائدہ اٹھانا چاہیے، ایک دوسرے کی کامیابی کو چیلنج کرنے کے بجائے ایک موقع، اور ایک دوسرے کی ترقی کو رکاوٹ کے بجائے مدد گار بنانا چاہئیے۔
شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ کھلا پن انسانی تہذیب کی ترقی کے لیے ایک اہم محرک ہے اور ممالک کی ترقی اور خوشحالی کا واحد راستہ ہے۔ چین کھلےپن کی بنیادی قومی پالیسی پر عمل پیرا رہے گا، امریکی کمپنیوں سمیت پوری دنیا کی کمپنیوں کے لیے مارکیٹ پر مبنی، قانونی اور بین الاقوامی فرسٹ کلاس کاروباری ماحول کی تشکیل جاری رکھے گا، تجارت اور سرمایہ کاری کو آزادانہ اور آسان بنانا جاری رکھے گا، اور چینی طرز کی جدیدیت کی نئی کامیابیوں کی بنیاد پر دنیا کو نئے مواقع فراہم کرے گا۔ امید ہے کہ امریکہ چین تجارتی قومی کمیٹی اور تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے دوست چین امریکہ تعلقات کی حمایت جاری رکھیں گے، چینی طرز کی جدیدیت میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے اور مشترکہ طور پر کھلے تعاون، اور باہمی مفادات پر مبنی جیت جیت کا ایک نیا باب رقم کریں گے۔
اسی دن امریکی صدر جو بائڈن نے بھی امریکہ چین تجارتی قومی کمیٹی کے 2024 سالانہ جشن ڈنر کے نام مبارکباد کا پیغام بھیجا۔