فتح جنگ نوسرباز اسٹام فروش امجد اعوان اور اسکے چچا مزید 4روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
فتح جنگ :سول جج فتح جنگ فواداحمدنے پولیس کی استدعاپر بھاری رقوم بٹورنے والے نوسرباز اسٹام فروش امجد علی اعوان اور اسکے چچا عبدالحمیدکا مزید چارروزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔قبل ازیں بھی ملزمان کے 2جسمانی ریمانڈ مکمل ہوچکے ہیں۔پولیس نے سول جج فتح جنگ فواد احمد سے استدعا کی کہ ملزمان سے ابھی تفتیش کرناباقی ہے جس پر سول جج نے استدعامنظورکرتے ہوئے ملزمان کا مزید4روزکا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا ہے۔ واضح رہے کہ نوسربازاسٹام فروش امجد علی اعوان نے اراضی ریکارڈ سینٹر میں انتقال پاس کروانے کے لیے شہری سے 4 لاکھ 20 ہزار روپے رشوت لی تھی ۔پولیس کی طر ف سے کہا جارہاہے کہ ملزم اس طرح کی اور بھی کئی وارداتوں میں ملوث ہے۔دوران تفتیش ملزم امجد علی اعوان کی طرف سے اہم انکشافات بھی سامنے آنے کی توقع ہے۔