News Views Events

سری لنکا ٹی 10 سپر لیگ میں جافنا ٹائٹنز نے ہمبنٹوٹا بنگلہ ٹائیگرز کو ہرادیا

0

پالے کیلے : سری لنکا ٹی 10 سپر لیگ کے افتتاحی ایڈیشن کا شاندار آغازپالے کیلے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوا جس میں جافنا ٹائٹنز نے ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں ہمبنٹوٹا بنگلہ ٹائیگرز کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی ۔ ٹاس جیتنے والی ٹائٹنز نے بنگلہ ٹائیگرز کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔ فاسٹ بولر محمد عامر نے کوشل پریرا کو پہلی ہی گیند پر پویلین کی راہ دکھادی اوپنر محمد شہزاد اور کپتان داسن شناکا نے دوسری وکٹ کے لیے 77 رنز کی شراکت قائم کرکے ہمبنٹوٹا بنگلہ ٹائیگرز کو دوبارہ پٹری پر لانے کی کوشش کی۔ شہزاد نے 15 گیندوں پر 22 رنز بنائے جبکہ کپتان شناکا نے تیز نصف سنچری اسکور کی۔ دائیں ہاتھ کے بلے باز نے صرف 17 گیندوں پر 51 رنز بنائے جن میں 5 چوکے اور 4 چوکے شامل تھے۔لیکن شناکا کے جانے کے بعد ہمبنٹوٹا کی وکٹیں تیزی سے گرنے لگیں اور مقررہ 10 اوورز میں وکٹوں کے نقصان پر 106 رنز ہی بناسکی۔ سری لنکا کے نوجوان باؤلر ٹریوین میتھیو نے 2 اوورز میں 10 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔ عامر، پرمود مدوشن اور ڈوین پریٹوریئس کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی ۔ہدف کے تعاقب میں جافنا ٹائٹنز نے ابتدائی وکٹ جلد کھودی نوانیڈو فرنینڈو صفر پر آوٹ ہوئے تاہم انگلینڈ کے بلے باز ٹام کوہلر کیڈمور نے 21 گیندوں پر 57 ناٹ آوٹ کی جارحانہ اننگز کھیلی ۔ جبکہ ٹام ایبیل کی 19 گیندوں پر ناقابل شکست 33 رنز بنائے جس کے سبب جافنا کی ٹیم نے 8.1 اوورز میں ہدف حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.