News Views Events

دمشق میں کرفیو اٹھا لیا گیا اور ہوائی اڈہ آئندہ چند روز میں فعال ہونے کی توقع

0

شام کی "تحریر الشام” نے دارالحکومت دمشق میں 8 تاریخ سے نافذ کرفیو اٹھانے کا اعلان کیا اور ساتھ ہی شامی عوام سے روزگار پر واپس آنے کی اپیل کی۔ شام کی عبوری حکومت کے نگران وزیر اعظم محمد البشیر نے بیرون ملک مقیم تمام شامیوں سے وطن واپسی کی اپیل کی  ہے۔ اسی دن دمشق بین الاقوامی ہوائی اڈے کے سربراہ نے کہا کہ ہوائی اڈہ "آئندہ چند دنوں میں” دوبارہ کھول دیا جائے گا۔
عراقی وزیر اعظم السوڈانی اور سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم محمد بن سلمان نےٹیلیفونک گفتگو میں اس بات پر زور دیا کہ عرب ممالک کو شام کی سلامتی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کو یقینی بنانے کے لئے شام میں تمام فریقوں کے مابین تعاون کو مضبوط بنانے اور مشترکہ طور پر بات چیت کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النیہان اور اردن کے شاہ عبداللہ دوم  نے  بات چیت  میں شام کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت میں دونوں ممالک کے مستقل موقف کا اعادہ کیا اور خطے اور عرب دنیا کے لئے شام کے استحکام کی اہمیت پر زور دیا۔
ادھر اسرائیل کی دفاعی افواج نے 10 تاریخ کو کہا کہ گذشتہ 48 گھنٹوں کے دوران شام میں سینکڑوں حملے کیے گئے ہیں۔ روس، فرانس، جرمنی، مصر اور لبنان نے شام میں اسرائیل کی حالیہ فوجی کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے الگ الگ بیانات جاری کیے ہیں۔ یونیورسٹی آف نوٹر ڈیم اسکول آف لاء سے وابستہ مبصر میری ایلن او کونل کا ماننا ہے کہ اسرائیل موجودہ افراتفری سے فائدہ اٹھاتے ہوئے شام کے مزید علاقوں پر قبضہ کر  رہا ہے جس سے صورتحال میں مزید عدم استحکام آئے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.