گھانا کے نومنتخب صدر جان مہاما کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہیں،چینی صدر
بیجنگ:چینی صدر شی جن پھنگ نے جان مہاما کو گھانا کا صدر بننے پر مبارک باد دی۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ گھانا افریقہ کے سہارا خطے کے ممالک میں پہلا ملک ہے جس نے چین کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کیے۔ گھانا افریقہ میں چین کا اہم اسٹریٹجک شراکت دار ہے اور چین-گھانا دوستی طویل اور مضبوط ہے۔ حالیہ برسوں میں چین-گھانا تعلقات کی ترقی کا بہت اچھا رجحان رہا اور مختلف شعبوں میں عملی تعاون کے ٹھوس نتائج حاصل کئے گئے۔ صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ وہ چین-گھانا تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور روایتی دوستی کی بنیاد پر سیاسی باہمی اعتماد کو گہرا کرنے، چین-گھانا اسٹریٹجک شراکت داری کو فروغ دینے اور دونوں ممالک کے عوام کو مزید مفادات پہنچانے میں صدر مہاما کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہیں۔