News Views Events

ایک سیاسی ٹولہ ملک میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتا ہے، ڈاکٹر محمد امجد

0

 

لاہور: پاکستان مسلم لیگ کے چیف آرگنائزر ڈاکٹر محمد امجد کی زیر صدارت مسلم لیگ پنجاب کے عہدیدارن کا مشاورتی اجلاس مسلم لیگ ہاوس لاہور میں منعقد ہوا جس میں مختلف پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے چیف آرگنائزر ڈاکٹر محمد امجد نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ قائد چوہدری شجاعت حسین کی زیر قیادت ملک میں روادری اور امن کی سیاست کو فروغ دے رہی ہے، ہماری جماعت کا مقصد اور منشور پاکستان کی خوشحالی اور عوام کو بنیادی حقوق کی فراہمی ہے ،انشااللہ ہماری جماعت معاشرے کے ہر فرد کی آواز بنے گی، جماعت کو مزید مضبوط اور نچلی سطح تک منظم کیا جائے گا۔

ڈاکٹر امجد نے کہا کہ ملک میں ایک سیاسی ٹولہ عدم استحکام پیدا کرنا چاہتا ہے جو اپنے مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوگا۔ اس وقت ملک کو اندرونی اور بیرونی سازشوں کا سامنا ہے جس کو ہمارے ادارے ناکام بنا رہے ہیں افواج پاکستان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور ہماری جماعت اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔ آخر میں پاکستان کی تعمیر وُترقی اور خوشحالی کیلئے دعا کی گئی اجلاس میں ایم پی اے تاشفین صفدر ، سابق ایم پی اے سامعہ امجد سمیت دیگر صوبائی عہدیداران نے شرکت کی۔

 

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.