موسمیاتی تبدیلی، ویسٹ مینجمنٹ، زراعت اور نوجوانوں کی ترقی کے شعبوں میں چین کے تعاون کا خیرمقدم کریں گے، مریم نواز
موسمیاتی تبدیلی، ویسٹ مینجمنٹ، زراعت اور نوجوانوں کی ترقی کے شعبوں میں چین کے تعاون کا خیرمقدم کریں گے، مریم نواز
بیجنگ: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز چین کے 8 روزہ دورے پر بیجنگ میں موجود ہیں ۔ آج اپنے دورے کے دوسرے دن انہوں نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے بین الاقوامی شعبے کے وزیر جناب لیو جیان چاؤ سے ملاقات کی۔
انہوں نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے بین الاقوامی شعبے کی نائب وزیر محترمہ سن ہائیان اور دیگر عہدیدار سے بھی ملاقات کی۔ اس دوران مریم نواز نے چین کے ساتھ طویل المیعاد شراکت داری کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم چین کے ساتھ اپنی گہری دوستی کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے کردار کو فراموش نہیں کر سکتے۔
انہوں نے کہا کہ ہم موسمیاتی تبدیلی، ویسٹ مینجمنٹ، زراعت اور نوجوانوں کی ترقی کے شعبوں میں چین کے تعاون کا خیرمقدم کریں گے۔ انھوں نے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے کے لئے اپنی حکومت کے عزم کا اعادہ کیا، اور چین کے ساتھ جامع شراکت داری کو مزید وسعت دینے اور مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا اور اس مقصد کے لئے جڑواں صوبوں اور جڑواں شہروں کے قیام کی تجویز پیش کی۔