بیجنگ فوری ایکشن اصلاحاتی فورم 2024 کا انعقاد
بیجنگ فوری ایکشن اصلاحاتی فورم 2024 کا انعقاد
بیجنگ ()
بیجنگ حکومت کے انفارمیشن آفس کی جانب سے منعقدہ پریس کانفرنس کے مطابق، عوامی شکایات کے حوالے سے بیجنگ فوری ایکشن اصلاحاتی فورم 2024 ، 18 سے 19 دسمبر تک بیجنگ میں منعقد ہوگا۔ اس فورم کا مستقل تھیم "عوام کا شہر، ایک ساتھ مل کر بہتر بنانا” ہے اور 2024 کا موضوع ہے ” عوام پر مبنی شہر کی طرز حکمرانی کی جدیدیت”۔
یہ فورم دنیا بھر سے نمائندوں کو دعوت دے گا کہ وہ شہر کی حکمرانی کی جدیدیت کے مستقبل کی سمت اور نفاذ کے راستے پر گہرائی سے بات چیت کریں۔
اس فورم کو چائنیز اکیڈمی آف سوشل سائنسز، چائنا میڈیا گروپ ، بیجنگ پارٹی کمیٹی اور بیجنگ حکومت کی جانب سے منعقد کیا جائے گا۔