آئی ایل ٹی 20: اعظم خان کی توجہ اپنی ٹیم کے ہدف پر مرکوز
آئی ایل ٹی 20: اعظم خان کی توجہ اپنی ٹیم کے ہدف پر مرکوز
دبئی : ڈیزرٹ وائپرز کے بلے باز اعظم خان آئی ایل ٹی 20 سیزن 3 کے لیے پرجوش ہیں۔ دائیں ہاتھ کے پاکستانی بین الاقوامی کھلاڑی (14 ٹی 20 انٹرنیشنل) نے وائپرز کی گزشتہ مہم میں نمایاں کردار ادا کیا نئے سیزن کے قریب آتے ہی اعظم خان ایک بار پھر اپنے جارحانہ انداز کا کھیل پیش کرنے کو تیار ہیں۔
اعظم خان نے آئی ایل ٹی 20 سیزن 3 کے لئے اپنے جوش و خروش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اگلے سیزن کے لئے واقعی پرجوش ہوں۔ گزشتہ برس میرا سیزن بہت اچھا گزرا تھا، جس میں باہر جانے اور ڈیزرٹ وائپرز کے لیے دوبارہ کھیلنے کا جوش و خروش پایا جاتا ہے۔ نئے چیلنجز ہوں گے لیکن وہ میدان میں کارکردگی دکھانے اور ٹیم کی جیت پر توجہ مرکوز کریں گے۔
آئی ایل ٹی 20 سیزن 2 میں پاور ہٹر نے مقابلے کی تاریخ میں تیز ترین نصف سنچری بنائی۔ بابر اعظم نے صرف 18 گیندوں پر پانچ چوکے اور چار چھکوں کی مدد سے یہ سنگ میل عبور کیا اور وائپرز کو گلف جائنٹس کے خلاف فتح دلائی۔
اس کامیابی پر نظر ڈالتے ہوئے اور کھیل سے متعلق میں اپنا نکتہ نگاہ واضح کرتے ہوئے اعظم نے کہا کہ وہ ہمیشہ کہتے ہیں کرکٹ ایک ایسا کھیل ہے جو نہ صرف آپ کو کامیابی دے گا بلکہ یہ آپ کے کیریئر میں ناکامیاں بھی لائے گا۔
کھیل کے سب سے جارحانہ بلے بازوں میں سے ایک کے طور پر اعظم کی شہرت نے انہیں فین فیورٹ بنا دیا ہے کیونکہ سیزن 2 میں ’’اعظم، اعظم‘‘ کے نعروں میں ان کی بیٹنگ کی گونج سنائی دیتی ہے۔ اس پیار اور تعریف پر اظہار تشکر کرتے ہوئے 25 سالہ کھلاڑی نے کہا کہ جب بھی میں بیٹنگ کے لیے باہر نکلتا ہوں اور ہجوم کا شور سنتا ہوں تو یہ میرے جوش کو بڑھادیتا ہے یہ کسی بھی کھلاڑی، کسی بھی بلے باز کے لئے ایک حیرت انگیز احساس ہے۔ وہ اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کریں گے کہ رواں سال بھی مداحوں کا جوش و خروش برقرار رکھوں۔