News Views Events

اسرائیل کی شام کے مرکزی فضائی اڈے پر بمباری ، درجنوں ہیلی کاپٹر اور لڑاکا طیارے تباہ

0

 

اسرائیلی فوج گولان کی پہاڑیوں میں شامی۔ اسرائیلی فوجی بفر زون میں داخل ہو گئی۔ اسرائیلی وزیر دفاع کاٹز نے اسرائیلی فوج کو اسرائیل اور شام کے درمیان بفر زون کا مکمل کنٹرول سنبھالنے کا حکم دیا۔

عالمی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کے اس عمل کی قطر، عراق اور دیگر ممالک کی حکومتوں نے شدید مذمت کی ہے۔
قطرکی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی فوج کے اقدامات بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی اور شام کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی ہیں،جن سے خطے میں مزید کشیدگی بڑھے گی۔

عراق کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے عالمی برادری بالخصوص اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پر زور دیا ہے کہ وہ اس کھلی خلاف ورزی کی مذمت اور شام کی موجودہ صورتحال سے فائدہ اٹھانے والی ایسی خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے ضروری اقدامات کرے۔ علاوہ ازیں مصر اور اردن کے خارجہ حکام نے بھی اسی روز بیانات جاری کرتے ہوئے اسرائیلی خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کی۔

العربیہ ٹی وی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیل نے شامی فوجی اڈوں پر 100 سے زائد حملے کیے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فوج نے شام کے تمام فضائی دفاعی اڈوں، زیادہ تر فوجی ہوائی اڈوں، شامی لڑاکا اور ہیلی کاپٹر فارمیشنز، طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل ڈپوز، اسٹریٹجک ہتھیاروں کے گوداموں اور شام اور لبنان کو ملانے والی درجنوں سرنگوں کو تباہ کر دیا ہے۔ شام کے دو سکیورٹی ذرائع کے مطابق اسرائیل نے شام کے مرکزی فضائی اڈے پر بمباری کی جس کے نتیجے میں انفراسٹرکچر اور درجنوں ہیلی کاپٹر اور لڑاکا طیارے تباہ ہو گئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.