News Views Events

چین میں 2025 کے معاشی کام اور انسداد بدعنوانی امور پر سی پی سی قیادت کا اجلاس

0

بیجنگ (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کا 2025 کے معاشی امور پر تجزیے اور مطالعے ، پارٹی کے طرز عمل اور انسداد بدعنوانی سے متعلق امور پر ایک اجلاس منعقد ہوا۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے پیر کے روز ہونے والے اجلاس کی صدارت کی۔

اجلاس کے مطابق 2024 کے معاشی و سماجی ترقی کے اہم اہداف اور امور کامیابی کے ساتھ مکمل کرلئے جائیں گے۔

اجلاس نے اگلے سال زیادہ فعال مالیاتی پالیسی اور معتدل کم سخت زری پالیسی کے نفاذ پر زور دیا۔

اجلاس کے مطابق پالیسی اقدامات کو بھرپور اور بہتر بنانا، غیر روایتی کاؤنٹر ۔ سائیکلیکل تبدیلیاں مستحکم کرنا ، مختلف پالیسیوں کے درمیان ہم آہنگی میں تیزی لانا اور میکرو ضابطوں کو مزید آگے بڑھنے والا، اہداف پر مبنی اور مؤثر بنانا ضروری ہے۔

اجلاس میں کہا گیا کہ ملک کو بھرپور طریقے سے کھپت کو بڑھانا ، سرمایہ کاری کو مؤثرطریقے بہتر کرنا اور تمام شعبوں میں مقامی طلب کو بڑھانا چاہئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.