News Views Events

چین میں عالمی ماحولیات مالیاتی کانفرنس کا آغاز

0

گوانگ ژو(شِنہوا)چین کے جنوبی شہر گوانگ ژو میں ماحولیات میں سرمایہ کاری اور مالی اعانت کے حوالے سے پرل بے کانفرنس 2024 شروع ہوگئی ہے۔ کانفرنس کا موضوع عالمی تعاون اور ماحول دوست مستقبل ہے۔
کانفرنس سے خطاب میں شِنہوا نیوز ایجنسی کے نائب صدر لیو جیان نے اس بات کو اجاگر کیا کہ چین کی سرکاری اور ایک عالمی خبررساں ادارے کی حیثیت سے شِںہوا اپنے آل میڈیا گلوبل کمیونیکیشن میٹرکس اور ایک قومی ہائی اینڈ تھنک ٹینک کے فوائد سے بھرپور فائدہ اٹھائے گی تاکہ مشترکہ طور پرکاربن سے متعلق دوہرے اہداف کے حصول کے لئے دنیا بھر کے تمام فریقین کے ساتھ مل کر کام کیا جاسکے۔
گوانگ ژو کے میئر سن ژی یانگ نے اپنی تقریر میں کہا کہ یہ کانفرنس چین کے دوہرے کاربن اہداف پر عملدرآمد کو آگے بڑھانے، ایک خوبصورت چین کی تعمیر کے ساتھ ساتھ عالمی موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں بہت اہمیت رکھتی ہے۔
حیاتیات اور ماحولیات کے نائب وزیر ژاؤ ینگ من نے کہا کہ ماحولیاتی مالیاتی اعانت اور سرمایہ کاری ماحول دوست مالیات کا ایک اہم جزو ہے۔
ژاؤ نے مزید کہا کہ ماحول دوست اور کم کاربن ٹیکنالوجی اختراع اور صنعتی تبدیلی میں تعاون کے لئے زیادہ سماجی سرمائے کی فراہمی اور حوصلہ افزائی موسمیاتی، سماجی اور معاشی فوائد کے حوالے سے مفید نتائج دے سکتی ہے اور اعلیٰ معیار کی ترقی میں نئی رفتار اور نئے راستے بھی شامل کرسکتی ہے۔
اس دو روزہ تقریب کی میزبانی شِنہوانیوزایجنسی کے برانڈ ورک آفس، شِنہوانیوزایجنسی کی گوانگ ڈونگ شاخ کے ساتھ چائنہ اکنامک انفارمیشن سروس نے مشترکہ طور پر کی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.