News Views Events

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کا دورہ چین

0

 

بیجنگ: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف 8 روزہ سرکاری دورے پر چین کے دارلحکومت بیجنگ میں موجود ہیں۔ 09 دسمبر کو مریم نواز کی بیجنگ میں مصروفیت کا پہلا دن شروع ہوا۔ صوبہ پنجاب میں زراعت اور کاشتکاری کے فروغ کے لیے انہوں نے چینی کمپنی اے آئی فورس ٹیک اور پنجاب ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کا مشاہدہ کیا۔ مذکورہ چینی کمپنی پنجاب میں روبوٹک زرعی آلات کی مینوفیکچرنگ کا پلانٹ قائم کرے گی۔مریم نواز نے پنجاب میں زراعت کے شعبے میں روبوٹک مشینری متعارف کرانے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ جدید زرعی ٹیکنالوجی کو اپنا کر کسانوں کو خوشحال بنانا ہمارا عزم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میری دعوت پر اے آئی فورس ٹیک کا ایک وفد جلد ہی پنجاب کا دورہ کرے گا۔

واضح رہے کہ مریم نواز پہلی خاتون وزیر اعلی کی حیثیت سے چین کا سرکاری دورہ کر رہی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.