News Views Events

حماس کا مصر کے ساتھ غزہ کی پٹی میں جنگ بندی جیسے امور پر تبادلہ خیال

0

حماس کا مصر کے ساتھ غزہ کی پٹی میں جنگ بندی جیسے امور پر تبادلہ خیال

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) نے مقامی وقت کے مطابق 8 دسمبر کی رات ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ تنظیم کے ایک سینئر عہدیدار خلیل حیا کی سربراہی میں ایک وفد اسی روز مصری جنرل انٹیلی جنس سروس کے سربراہ سے ملاقات کے بعد مصر کے دارالحکومت قاہرہ سے روانہ ہوا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں فریقوں نے غزہ کی پٹی میں جنگ بندی اور ایک نئے انتظامی میکانزم کے قیام جیسے امور پر تبادلہ خیال کیا اور حماس کے وفد نے ان کوششوں کی حمایت اور فلسطینی عوام کے خلاف دشمنی کے خاتمے کے عزم پر زور دیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.