News Views Events

چین کا سول ایوی ایشن لاجسٹکس کا حجم تاریخ میں بہترین سطح پر

0

چین کا سول ایوی ایشن لاجسٹکس کا حجم تاریخ میں بہترین سطح پر

بیجنگ: چین کی سول ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال چین کے فضائی لاجسٹکس کے حجم میں تیزی سے اضافے کا رجحان رہا ،جبکہ بین الاقوامی فضائی لاجسٹکس میں بھی اضافے کا نمایاں رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔فضائی لاجسٹکس کا حجم تاریخ میں بہترین سطح تک پہنچ گیا ہے ۔

اعداد و شمار کے مطابق جنوری سے اکتوبر تک فضائی لاجسٹکس کا حجم 7.298 ملین ٹن رہا، جو 2019 کی اسی مدت کے مقابلے میں 19.3 فیصد کا اضافہ ہے۔ بین الاقوامی روٹس کے ذریعے لاجسٹکس کا حجم 2.932 ملین ٹن رہا جو 2019 کی اسی مدت کے مقابلے میں 48.5 فیصد کا اضافہ ہے۔

بین الاقوامی کارگو فلائٹس بڑے پیمانے پر کام کر رہی ہیں۔ جنوری سے اکتوبر تک چین کی فضائی لاجسٹکس کی پروازوں کی روزانہ اوسط تعداد 597 رہی جن میں بین الاقوامی پروازوں کی تعداد 376 ہے، جو 2019 کی اسی مدت کے مقابلے میں بالترتیب 58.8 فیصد اور 80.8 فیصد زیادہ ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.