News Views Events

چینی صدر کی صدارت میں سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے اجلاس کا انعقاد

0

چینی صدر کی صدارت میں سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے اجلاس کا انعقاد

بیجنگ :

کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو نے اگلے سال کے اقتصادی کام کا تجزیہ اور مطالعہ کرنے کے لئے ایک اجلاس منعقد کیا۔ اجلاس میں سنٹرل کمیشن فار ڈسپلن انسپکشن اور ریاستی نگرانی کمیشن کی ورک رپورٹ بھی پیش کی گئی ، اور 2025 میں پارٹی کے طرز عمل اور حکومت کی بہتری کی تعمیر نیز انسداد بدعنوانی کا مطالعہ کیا گیا۔ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سکریٹری شی جن پھنگ نے اجلاس کی صدارت کی۔

اجلاس میں اس بات کی نشاندہی کی گئی کہ رواں سال "14ویں پانچ سالہ منصوبے” کے اہداف اور مقاصد کے حصول کے لئے ایک کلیدی سال ہے۔ شی جن پھنگ کی سربراہی میں پارٹی اور چینی عوام نے پالیسیوں پر عمل درآمد کرتے ہوئے جامع انداز میں تمام چیلنجز کا مقابلہ کیا۔ اس کے نتیجے میں چین میں مجموعی معاشی آپریشن مستحکم اور ترقی پسند رہا ، چین کی معاشی طاقت، سائنسی اور تکنیکی طاقت اور جامع قومی طاقت میں اضافہ جاری رہا . نئی معیاری پیداواری صلاحیت بتدریج فروغ پا رہی ہے، اصلاحات اور کھلے پن میں اضافہ جاری ہے، اہم شعبوں میں خطرات کو منظم اور موثر انداز میں حل کیا گیا ہے، لوگوں کے ذریعہ معاش کو یقینی بنایا گیا ہے، اور سال بھر معاشی اور سماجی ترقی کے اہم اہداف کامیابی سے مکمل کیے جائیں گے ۔

اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ آئندہ سال کے معاشی امور میں استحکام کو برقرار رکھتے ہوئے ترقی کے حصول پر عمل کیا جائے گا، نئے ترقیاتی تصور کو مکمل طور پر، درست اور جامع طریقے سے نافذ کیا جائے گا، نئے ترقیاتی نمونے کی تعمیر کو تیز کیا جائے گا، اعلیٰ معیار کی ترقی کو مضبوطی سے فروغ دیا جائے گا۔ آئندہ سال کے معاشی امور ہمہ جہت اصلاحات کو مزید گہرا کریں گے، اعلیٰ سطحی کھلے پن کو وسعت دیں گے، جدید صنعتی نظام کی تعمیر کریں گے، ترقی اور سلامتی کو بہتر طور پر مربوط کریں گے، زیادہ فعال اور امید افزا میکرو پالیسیوں پر عمل درآمد کریں گے، ملکی طلب کو وسعت دیں گے اور سائنسی ،تکنیکی اور صنعتی جدت طرازی کے انضمام کو فروغ دیں گے۔پراپرٹی مارکیٹ اور سٹاک مارکیٹ کو مستحکم کریں گے ، اہم شعبوں میں خطرات اور بیرونی جھٹکوں کی روک تھام اور حل پیش کریں گے ، معیشت کی پائیدار بحالی کو فروغ دیں گے ، لوگوں کے معیار زندگی کو مسلسل بہتر بنائیں گے ، اور "14 ویں پانچ سالہ منصوبے” کے اہداف کو اعلی معیار کے ساتھ مکمل کریں گے ، تاکہ "15 ویں پانچ سالہ منصوبے” کے اچھے آغاز کے لئے ٹھوس بنیاد رکھی جا سکے۔

اجلاس میں 20ویں سینٹرل کمیشن فار ڈسپلن انسپکشن کا چوتھا کل رکنی اجلاس اگلے سال 6 سے 8 جنوری تک منعقد کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.