News Views Events

مسلم لیگ یوتھ ونگ ق کا صوبائی کنونشن 21 دسمبر کو ہوگا

چوہدری سالک حسین،مصطفیٰ ملک،انتخاب خان،کامران عثمانی کی شرکت متوقع

0

پشاور : مسلم لیگ یوتھ ونگ ق کا صوبائی کنونشن 21 دسمبر کو پشاور میں منعقد ہوگا،جس میں وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین،مرکزی سیکرٹری اطلاعات غلام مصطفیٰ ،مرکزی صدر یوتھ ونگ میاں کامران عثمانی مہمان خصوصی ہوں گے۔کنونشن کی صدارت مسلم لیگ کے صوبائی صدر انتخاب خان کریں گے،میڈیا سے بات جیت کرتے ہوئے مسلم لیگ یوتھ ونگ ق خیبر پختونخواہ کے صوبائی صدر ظفر اللہ خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ یوتھ ونگ ق کے زیر اہتمام "پاکستان بنایا تھا پاکستان بچائے گیں” کنونشن 21 دسمبر بروز ہفتہ دوپہر 1 بجے شلٹن ہوٹل ہشتنگری پشاور میں منعقد ہوگا۔ کنونشن سے مسلم لیگ ق کے مرکزی و صوبائی قائدین سمیت یوتھ ونگ کے رہنما بھی خطاب فرمائیں گیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ق ملک کی وہ واحد جماعت ہے جس کا دامن کرپشن سے پاک ہے۔ اور وہ حقیقی معنوں میں عوام کی خدمت سمیت ملک کی تعمیر وترقی کے لئے واضح منشور اور پروگرام رکھتی ہے۔اور مرکزی صدر چودھری شجاعت حسین کی قیادت میں ملک میں پُرامن جمہوری نظام کے تسلسل اور ملکی تعمیر وترقی کے لئے اپنی توانائیاں صرف کررہی ہے ظفراللہ خان کا مزید کہنا تھا کہ پارٹی انتخاب خان کی قیادت میں پوری طرح متحرک ہے یوتھ کنونشن سے نوجوانوں تک پارٹی کا پیغام موثر انداز میں پہنچے گا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.