چین کی جانب سے روایتی چینی طب کے 1300 غیر ملکی ماہرین کی تربیت کا منصوبہ
بیجنگ:چین کے شہر چھانگ چھون میں منعقد ہونے والی روایتی چینی طب سائنس و ٹیکنالوجی کی تیسری عالمی کانفرنس کے مطابق "بیلٹ اینڈ روڈ” کی مشترکہ تعمیر میں شامل ممالک کے ساتھ روایتی چینی طب کے تعاون کو گہرا کرنے کے لئے چین آئندہ تین سالوں میں ان ممالک کے 1300 چینی طب کے ماہرین کی تربیت کرے گا۔
اس کانفرنس میں غیر ملکی خریداروں کے میچنگ سیشن میں،”بیلٹ اینڈ روڈ” کی مشترکہ تعمیر کے 20 سے زائد ممالک کے 50 سے زیادہ خریداروں نے چین کے روایتی چینی ادویات بنانے والے اداروں کے ساتھ ون آن ون بزنس ڈاکنگ کی۔
ان غیر ملکی خریداروں کی خریداری کی ضروریات روایتی چینی ادویات کے تمام پہلوؤں بشمول ادویات، طبی آلات، صحت کی مصنوعات اور دیگر شعبوں کا احاطہ کرتی ہیں اور وہ بہترین چینی کمپنیوں کے ساتھ تعاون کے خواہاں ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق "بیلٹ اینڈ روڈ” انیشیٹو پیش کیے جانے کے بعد سے روایتی چینی ادویات کے شعبے میں بین الاقوامی تعاون نے شاندار نتائج حاصل کیے ہیں۔ روایتی چینی ادویات 196 ممالک اور خطوں میں پھیل چکی ہیں، اور دنیا بھر میں 3لاکھ سے زیادہ روایتی چینی ادویات کے پریکٹیشنرز نے چین سے باہر 80 ہزار سے زائد روایتی چینی ادویات کے کلینک کھولے ہیں۔