News Views Events

14 ہزار امریکی نوجوان عوامی تبادلے کے حوالے سے چین آئے، امریکہ میں چین کے سفیر

0

واشنگٹن:6 دسمبر کو امریکہ میں چین کے سفیر شے فنگ نے کہا کہ چین کی جانب سے "پانچ سال میں پچاس ہزار” کا پروگرام پیش کیے جانے کے بعد سے 14 ہزار امریکی نوجوان عوامی تبادلے کے لئے چین آ چکے ہیں۔
امریکہ میں چینی سفارت خانے کی جانب سے منعقد ہونے والی چین-امریکہ نوجوانوں کی عوامی تبادلے کی سرگرمی میں شے فنگ نے یہ اعداد شمار جاری کیے۔ انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے ذریعے امریکی نوجوان تبادلے اور مطالعے کے لئے چین آئے ہیں جس سے دونوں ممالک کے نوجوانوں کے لئے ایک دوسرے کو جاننے کا مؤثر پلیٹ فارم قائم ہوا، چین کو جاننے کی کھڑکی کھولی گئی، اور چین-امریکہ کے عوام کی دوستی کا نیا باب رقم ہوا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.