امریکہ کا یوکرین کو 988 ملین ڈالر کی فوجی امداد دینے کا اعلان
واشنگٹن:امریکی محکمہ دفاع نے ایک بیان جاری کیا جس میں "یوکرین سیکیورٹی اسسٹنس پروگرام” (یو ایس اے آئی) کے ذریعے یوکرین کو 988 ملین ڈالر کی فوجی امداد کی ایک نئی کھیپ کا اعلان کیا گیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اس امداد میں گولہ بارود، بغیر پائلٹ کے فضائی نظام اور دیگر سازوسامان شامل ہیں۔