چینی اسپرنگ فیسٹیول یونیسکو کے غیر مادی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل
یونیسکو کے غیر مادی ثقافتی ورثے کے تحفظ کی بین الحکومتی کمیٹی کا 19واں باقاعدہ اجلاس پیراگوئے کے دارالحکومت آسنسیون میں اختتام پذیر ہوا۔ اجلاس میں 61 پروجیکٹس یونیسکو کے غیر مادی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل ہوئے۔
اس اجلاس کے دوران چین کی جانب سے پروجیکٹ "اسپرنگ فیسٹیول: روایتی نیا سال منانے کے لئے چینی لوگوں کا سماجی عمل” یونیسکو کے انسانی غیر مادی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل ہوا ، جبکہ ” چینی روایتی لکڑی کے آرک برج کی تعمیر کی تکنیک” "چھیانگ قومیت کا روایتی نیا سال” "لی قومیت کی روایتی ٹیکسٹائل، رنگنے، بنائی اور کڑھائی کی تکنیک”سمیت تین پروجیکٹس، تحفظ کی فوری ضرورت کی حامل غیر مادی ثقافتی ورثے کی فہرست سے انسانی غیر مادی ثقافتی ورثے کی فہرست میں منتقل ہوئے جس میں کل 61 پروجیکٹس ہیں۔
ابھی تک "غیر مادی ثقافتی ورثے کا تحفظ کنونشن” کے 183 رکن ممالک ہیں۔ اس کنونشن کا مقصد غیر مادی ثقافتی ورثے کا تحفظ ہے جس میں زبانی روایت، اظہار، پرفارمنس آرٹ، سماجی عمل، رسم و رواج، تہوار کی سرگرمیاں، فطرت اور کائنات کے بارے میں معلومات اور عمل، اور روایتی دستکاری شامل ہیں۔