News Views Events

امریکہ کے بغیر روس یوکرین تنازع ممکن نہیں تھا، ہنگری کے وزیر اعظم

0

مقامی وقت کے مطابق 6 نومبر کو ہنگری کے میڈیا کے ایک پروگرام میں وزیر اعظم وکٹر اوربان نے کہا کہ امریکہ کے بغیر روس یوکرین تنازع ممکن نہیں تھا اور امریکہ کے بغیر یہ تنازع کب کا ختم ہو چکا ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اس تنازع کے بنیادی کھلاڑیوں میں سے ایک ہے۔
اوربان نے مزید کہا کہ روس یوکرین تنازع کے اختتام سے پہلے جنگ بندی ہونی چاہیئے۔ اس کے بعد یورپ کی سلامتی صورتحال کا مسئلہ حل کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ حقائق سے ثابت ہے کہ یورپ کے پاس اس تنازع سے نمٹنے کے لئے اسلحہ اور مالی وسائل نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پورپ کی کمزوری کا ہر نشان نظر آ چکا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.