عراق میں صورتحال گزشتہ چھ ماہ کے دوران مستحکم اور بہتر ہوئی ہے،اقوام متحدہ میں چینی نمائندہ
جنیوا:اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے عراق کے مسئلے پر ایک کھلا اجلاس منعقد کیا جس میں عراق کی موجودہ مجموعی سلامتی، استحکام اور کھلے پن کا مثبت جائزہ لیا گیا۔ چینی نمائندے نے نشاندہی کی کہ عراق میں صورتحال گزشتہ چھ ماہ کے دوران مستحکم اور بہتر ہوئی ہے اور چین اس کو سراہتا ہے۔
اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل مندوب گینگ شوانگ نے کہا کہ عراق کے تمام دھڑوں کے لیے یہ عراقی عوام کے بنیادی مفاد میں ہے کہ وہ اتحاد کو مضبوط کریں، مصالحت اور مشترکہ ترقی حاصل کریں۔ چین عراق کی مرکزی حکومت اور کرد علاقے کی علاقائی حکومت کی حمایت کرتا ہے کہ وہ تصفیہ طلب مسائل کے پائیدار حل کے لیے بات چیت اور مشاورت کو مضبوط بنائیں۔