9 مئی اور 26 نومبر کی بغاوتوں کا احتساب نہ ہوا تو مستقبل کیلئے دروازہ کُھل جائے گا، خواجہ آصف
9 مئی اور 26 نومبر کی بغاوتوں کا احتساب نہ ہوا تو مستقبل کیلئے دروازہ کُھل جائے گا، خواجہ آصف
اسلام آباد:وزیر دفاع خواجہ آصف نے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک انصاف نے 9مئی اور 26 نومبر کو ملک کے خلاف بغاوتیں کیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ان کا احتساب نہ ہوا تو یہ مستقبل میں مزید بغاوتوں کا دروازہ کھول سکتا ہے۔
نجی چینل کے پروگرام میں اظہار خیا کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے پہلے بھی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے جبکہ میری ذاتی خیال میں تمام شواہد ٹی وی پروگراموں کی صورت میں موجود ہیں تو انہیں تحقیقات اب آگے کیا کرانی ہے۔’
خواجہ آصف نے ایک مرتبہ پر اپنے اس مؤقف پر زور دیا کہ 9 مئی کا قصہ بہت پہلے تمام ہو چکا ہوتا اگر اس وقت عدالتی سرپرستی نہ ملی ہوتی، جن کو بری ہونا تھا وہ بری ہو گئے ہوتے جن کو سزائیں ہونا تھیں وہ ہو گئی ہوتیں تاہم بد قسمتی سے اس وقت جوڈیشری ایک پارٹ بنی ہوئی تھی۔‘
خواجہ آصف کے مطابق ’پی ٹی آئی عدلیہ سے وہی سرپرستی چاہتی ہے جو نو مئی کے بعد ان کو ملی تھی۔‘
خیال رہے کہ عمران خان نے مطالبات پورے نہ ہونے پر ایک مرتبہ پھر سول نافرمانی کی تحریک شروع کرنے کی دھمکی دی ہے۔ یہ وہ ہی ’آخری پتّہ‘ ہے جس کے بارے میں بانی پی ٹی آئی نے کہا تھا کہ ’ان کے پاس اب بھی ایک آخری پتّہ موجود ہے لیکن وہ اس کے بارے میں کسی کو نہیں بتائیں گے‘۔
عمران خان نے سیاسی قیدیوں کی رہائی اور 9مئی اور 26 نومبر کے واقعات کی شفاف تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن کے قیام کا مطالبہ کیا گیا ہے اور مطالبات نہ ماننے کی صورت میں 14 دسمبر سے سول نافرمانی کی تحریک اور بائیکاٹ مہم کا اعلان کیا گیا ہے۔