News Views Events

چینی صدر کا نیپال کے ساتھ تعاون پر مبنی شراکت داری کے فروغ پر زور

شی جن پھنگ نے کہا کہ چین اپنی استعداد کے مطابق نیپال کی معاشی اور سماجی ترقی کی معاونت جاری رکھنے اور نیپال میں سرمایہ کاری اور کاروبارکے لئے چینی کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کرنے کو تیار ہے۔

0

بیجنگ(شِنہوا) چینی صدر شی جن پھنگ نے نیپالی وزیر اعظم کے پی شرما اولی سے بیجنگ میں ملاقات کی اور نیپال کے ساتھ تعاون پر مبنی تزویراتی شراکت داری میں اضافے کی کوششوں کا عزم ظاہر کیا۔

شی جن پھنگ نے طویل عرصے سے دونوں ملکوں کے درمیان دوستی کے فروغ کے لئے اولی کے مصمم عزم کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ یکساں پہاڑوں اور دریاؤں سے منسلک چین اور نیپال اچھے ہمسائے،اچھے دوست اور اچھے شراکت دار ہیں۔دونوں ملکوں کے دو طرفہ تعلقات نے مضبوط اور مستحکم ترقی برقرار رکھی ہے۔

اگلے سال سفارتی تعلقات کے قیام کی 70ویں سالگرہ کا حوالہ دیتے ہوئے شی نے کہا کہ چین اپنی ہمسائیگی کی سفارتکاری میں نیپال کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔چین اپنی روایتی دوستی کو آگے بڑھانے اور ترقی و خوشحالی کے لئے تعاون پر مبنی چین-نیپال تزویراتی شراکت داری کے فروغ میں نئی پیشرفت کے لئے نیپال کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔

شی جن پھنگ نے نیپال کے ساتھ تاریخی تعاون گہرا بنانے،اعلیٰ معیار کے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کے فروغ اور بندرگاہوں،نقل و حمل،توانائی اور مواصلات جیسے شعبوں میں تعاون مستحکم بنانے کا عزم ظاہر کیا۔

شی جن پھنگ نے کہا کہ چین اپنی استعداد کے مطابق نیپال کی معاشی اور سماجی ترقی کی معاونت جاری رکھنے اور نیپال میں سرمایہ کاری اور کاروبارکے لئے چینی کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کرنے کو تیار ہے۔

نیپالی وزیر اعظم اولی نے کہا کہ نیپال کو چین کی ترقیاتی کامیابیوں پر فخر ہے اور وہ اس سے متاثر ہے۔ انہوں نے ترقی کے لئے چین کے تجربے سے استفادہ کرنے کی امید ظاہر کی۔

عوامی جمہوریہ چین اور نیپال کی جانب سے مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.