چینی وزیر اعظم بین الاقوامی اقتصادی تنظیموں کے سربراہان کے ہمراہ "1+10” ڈائیلاگ اجلاس میں شریک ہوں گے
بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جئین نے اعلان کیا کہ چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نیو ڈویلپمنٹ بینک کی صدر ڈیلما روسیف، عالمی بینک کے صدر انجی پینگ،آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر جارجیوا،ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر جنرل ایولا سمیت 10 بین الاقوامی اقتصادی تنظیموں کے سربراہان کے ساتھ "1+10” ڈائیلاگ اجلاس میں شریک ہوں گے۔ فریقین تین موضوعات پر تبادلہ خیال کریں گے جن میں "عالمی معیشت کی تبدیلی اور ترقی کو فروغ دینے کے لئے تبدیلی کے مواقع سے فائدہ اٹھانا”، "کثیر الجہتی کو برقرار رکھنا اور عالمی اقتصادی حکمرانی کے نظام میں اصلاحات کو فروغ دینا”، اور "چین کی جانب سے ہمہ جہت طریقے سے اصلاحات کو مزید گہرا کرنا اور جدیدکاری کے وسیع امکانات کو کھولنا” شامل ہیں۔