مسلم لیگ ق نے بلال راجپوت کو اہم ذمہ داریاں سونپ دیں
پارٹی کو منظم۔اور متحرک بنائیں،ناراض ساتھیوں کو منائیں،مصطفیٰ ملک
اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ق )نے پارٹی کو متحرک،فعال اور منظم بنانے کےلیے نوجوان سیاسی،کاروباری اور سماجی شخصیت بلال سلیم راجپوت کو اہم ذمہ داریاں سونپ دیں ہیں اور انہیں ضلع راولپنڈی کا چیف آرگنائزر مقرر کردیا ہے۔
پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین اورجنرل سیکرٹری چوہدری شافع حسین کی منظوری سے پارٹی کے چیف آرگنائزر ڈاکٹر محمد امجد نے انکی تقرری کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے،گزشتہ روز بلال راجپوت نے پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات غلام مصطفیٰ ملک سے ملاقات کی۔
مصطفیٰ ملک نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ وہ پارٹی کو منظم۔اور متحرک بنائیں گے،ناراض ساتھیوں کو منا کر پارٹی کو تقویت بخشیں گے،بلال سلیم نے اس اہم ذمہ داری پر پارٹی قیادت کا شکریہ ادا کیا ہےاور یقین دھانی کرائی کہ وہ راولپنڈی کو مسلم لیگ کا قلعہ بنائیں گے،انہوں نے بتایا کہ مختلف سایسی جماعتوں کے عہدے داروں سے انکی ملاقاتیں جاری ہیں، بڑی تعداد میں سیاسی راہنماء پارٹی میں عنقریب شامل ہوں گے ۔
خواجہ رمیض حسن وفاقی وزیر چودھری سالک حسین کے آرڈینیٹر مقرر