کولمبیا کے ایک ہینگر سے تقریباً 20ہزار لاشیں برآمد
حال ہی میں، اقوام متحدہ کی کمیٹی برائے جبری گمشدگی (سی ای ڈی) نے ایک تحقیقاتی رپورٹ جاری کی جس میں بتایا گیا ہے کہ کولمبیا کے شہر بوگوٹا کے ایل ڈوراڈو انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ایک ہینگر سے تقریباً 20ہزار نامعلوم لاشیں ملی ہیں۔
سی ای ڈی کے مطابق یہ لاشیں نامعلوم افراد کی باقیات ہیں جن کی کوئی شناخت نہیں ۔ کمیٹی نے بتایا کہ ماضی میں کولمبیا میں نابالغوں کی جبری بھرتی، انسانی سمگلنگ، زمینی تنازعات سے متعلق لاپتہ ہونے، لاپتہ ہونے والے بے گھرافراد اور تارکین وطن کے کئی کیسز ہیں جن میں بڑی تعداد میں لوگ لاپتہ ہو چکے ہیں اور ان کا کوئی سراغ نہیں لگایا جا سکا ۔
کمیٹی فی الحال کولمبیا کی حکومت کے ساتھ مل کر تحقیقات کر رہی ہے، اور 17 مارچ سے 4 اپریل 2025 تک جنیوا میں ہونے والے کمیٹی کے مکمل اجلاس میں متعلقہ رپورٹ پر بحث کی جائے گی۔5 دسمبر کی شام کولمبیا کے اٹارنی جنرل کے دفتر نے کہا کہ سی ای ڈی کی جانب سے تحقیقاتی رپورٹ جاری کیے جانے کے بعد اٹارنی جنرل کے دفتر نے ایل ڈوراڈو بین الاقوامی ہوائی اڈے پر 27 ہینگروں کا معائنہ کیا جہاں لاشوں کا کوئی نشان نہیں ملا۔