فرانس آنے والے دنوں میں نئے وزیر اعظم کا تقرر کرے گا،فرانسیسی صدر
مقامی وقت کے مطابق 5 دسمبر کی شام کو فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے ٹیلی ویژن پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اسی دن وزیر اعظم بارنیئر کا استعفیٰ قبول کر لیا ہے اور اگلے چند دنوں میں نئے وزیر اعظم کا اعلان کر دیا جائے گا۔
میکرون نے انتہائی دائیں بازو کی جماعت ریزمبلیمنٹ نیشنل پر ملک میں افراتفری پھیلانے کا الزام عائد کیا۔ 2025 کے فرانسیسی بجٹ بل کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ دسمبر کے وسط میں "خصوصی قانون” کا مسودہ پیش کیا جائے گا جس پر قومی اسمبلی میں نظرثانی کی جائے گی۔
چار دسمبر کو فرانسیسی قومی اسمبلی نے بارنیئر حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک منظورکی تھی جس کے بعد 5 دسمبر کی صبح فرانسیسی وزیر اعظم بارنیئر نے صدر میکرون کو اپنا استعفیٰ پیش کیا۔