News Views Events

چین اور بھارت کا سرحدی علاقوں میں پائیدار امن و سکون برقرار رکھنے اتفاق

0

نئی دہلی :چین کی وزارت خارجہ کے سرحدی اور سمندری امور کے محکمے کے ڈائریکٹر جنرل ہونگ لیانگ اوربھارت کی وزارت خارجہ کے مشرقی ایشیا کے محکمہ کے جوائنٹ سکریٹری گورنگ لال داس نے نئی دہلی میں سرحدی امور پر چین بھارت مشاورت اور رابطہ کاری کے میکانزم کے بتیسویں اجلاس کی مشترکہ صدارت کی۔ اجلاس میں دونوں ممالک کے خارجہ ،دفاعی ، داخلہ ، امیگریشن سمیت دیگر محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔
فریقین نے سرحد سے متعلق مسائل پر دونوں ممالک کے پیش کردہ حل کا مثبت جائزہ لیا اور متعلقہ منصوبوں پر مکمل اور مؤثر طریقے سے عمل درآمد جاری رکھنے اور سرحدی صورتحال کو مزید بہتر کرنے کے لیے اقدامات کرنے پر اتفاق کیا۔
دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے کے مطابق، فریقین نے سرحدی مسائل پر چین اور بھارت کے خصوصی نمائندوں کے اجلاس کے اگلے دور کی تیاری پر توجہ مرکوز کی اور سرحدی مذاکراتی میکانزم کے کردار کو بھرپور طریقے سے ادا کرنے، سفارتی اور فوجی روابط کو برقرار رکھنے اور سرحدی علاقوں میں پائیدار امن و سکون برقرار رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.