وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین 45 سال کے ہوگئے،ملک بھر میں پارٹی راہنماوں کی جانب سے سالگرہ تقریبات کا انعقاد
کیک کاٙٹے گئے، سالگرہ پر مبارکباد اور نیک خواہشات کے پیغام بھیجے گئے۔
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین کے چھوٹے صاحبزادے،وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے 45 کا ہندسہ عبور کر لیا،فیملی اور پارٹی نے ملک بھر میں انکی سالگرہ کی تقریبات منعقد کیں،انکی سالگرہ پر کیک کاٹے گئے اور انکی درازی عمر اور صحت کے لیے نیک خواہشات کے پیغام بھجوائے گئے،مسلم لیگ ہاوس لاہور میں یوتھ ونگ کے مرکزی صدر میاں کامران عثمانی نے انکی ساکگرہ کی تقریب منعقد کی جب کہ گزشتہ پارٹی ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں بھی انکی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا،مسلم لیگ کے چیف آرگنائزر ڈاکٹر محمد امجد،مسز فرخ خان MNA,مہرین ملک ،رضوان۔صادق،شکیل روشن،عاطف مغل،ڈاکٹر رحیم اعوان،انیلہ ایاز،حماد طیفور عباسی،آمنہ سلیم،ڈاکٹر رقیہ سعید ہاشمی،چوہدری جہانگیر،یونس اعوان،بابو سرور سیال،دلفراز خان، کنور دلشادسمیت دیگر عہدے داروں کی جانب سے چوہدری سالک حسین نے اپنی سالگرہ کا کیک کاٹا اور شاندار تقریب پر پارٹی راہنماوں کا شکریہ ادا کیا،
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات غلام مصطفیٰ ملک نے چوہدری سالک حسین کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ "سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین کے صاحبزادے ، پارٹی کے سنئیر نائب صدر ، وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کو انکی سالگرہ پر تمام پارٹی عہدے داران اور کارکنان کی جانب سے دلی مبارکبادیش کرتا ہوں اور انکی درازی عمر اور صحت کے لیے دعا گو ہوں، گزشتہ روز پارٹی ہیڈکوارٹر میں انکی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور انہیں پارٹی راہنماوں کی جانبب سے مبارکباد دی گئی ،
چوہدری شجاعت حسین صاحب کے خلاف پارٹی بغاوت اور انکی بیماری میں جس طرح چویدری سالک حسین نے خاندان اور پارٹی کو بچانے میں قائدانہ کردار ادا کیا اور جس طرح سیاسی ، قانونی محاذ پر طویل اور اعصاب شکن لڑائی میں کامیابی حاصل کی وہ داد کے مستحق ہیں، صاف گو، سنجیدہ، متین اور کرپشن سے مبرا سالک حسین سیاست کا روشن چہرہ ہیں جس پر پارٹی کو بجا طور پر فخر ہے اور ہم سب انکی مزید کامیابیوں کے لیے دعا گو ہیں "