امریکہ "تائیوان کی علیحدگی پسند قوتوں کی جانب سے”طاقت کے ذریعے علیحدگی کی جستجو کی حمایت بند کرے، چین
بیجنگ: چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے 5 دسمبر کو یومیہ پریس کانفرنس میں چین کی جانب سے 13 امریکی فوجی کمپنیوں اور چھ سینئر مینیجرز کے خلاف جوابی اقدامات کرنے کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ تائیوان کا معاملہ چین کے مرکزی مفادات کا ستون ہے، "طاقت کے ذریعے علیحدگی کی حمایت” پر امریکی اصرار "تائیوان کی علیحدگی” کی مخالفت کرنے اور ملک کی وحدت کی تکمیل کے حوالے سے چین کے پختہ عزم کو متزلزل نہیں کر سکتا۔ چین امریکہ پر زور دیتا ہے کہ وہ ایک چین کے اصول اور تین چین امریکہ مشترکہ اعلامیے بالخصوص 17 اگست کے اعلامیے کی پاسداری کرتے ہوئے تائیوان کی علیحدگی کی حمایت نہ کرنے کے حوالے سے امریکی صدر کے وعدے پر عمل کرے، تائیوان کو مسلح کرنا فوری طور پر بند کرے اور ‘تائیوان کی علیحدگی پسند قوتوں کی حمایت بند کرے۔