چین کو امریکہ کی جانب سے تجارتی معاملات کو سیاسی رنگ دینے پر تشویش ہے ، چینی وزارت تجارت
بیجنگ:چین کی وزارت تجارت کے ترجمان حہ یا دونگ نے چار جنوب مشرقی ایشیائی ممالک میں فوٹو وولٹک مصنوعات پر اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی عائد کرنے کے امریکی عندیے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکی محکمہ تجارت نے کمبوڈیا، ویتنام، تھائی لینڈ اور ملائیشیا کی فوٹو وولٹک مصنوعات پر ابتدائی اینٹی ڈمپنگ عائد کرنے کا فیصلہ کیا اور امریکہ نے تحقیقات میں واضح نتائج پر مبنی عزائم ظاہر کیے۔ چین کو امریکہ کی جانب سے تجارتی معاملات کو سیاسی رنگ دینے کے رجحان پر تشویش ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ امریکہ فوراً تجارتی تحفظ پسند اقدامات کو ترک کرے، فوٹو وولٹک جیسی نئی توانائی کی مصنوعات میں آزاد تجارت کے تحفظ کے لئے دوسرے ممالک کے ساتھ مل کر کام کرے ، اور موسمیاتی تبدیلی کے خلاف عالمی ردعمل میں اپنا کردار ادا کرے۔