News Views Events

چینی صدر کی نمیبیا کی نومنتخب صدر نیتومبا نندی دائی وا کو مبارکباد

0

بیجنگ:چینی صدر شی جن پھنگ نے نیتومبا نندی دائی وا کو جمہوریہ نمیبیا کی صدر منتخب ہونے پر تہنیتی پیغام بھیجا۔ شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ چین اور نمیبیا کے درمیان روایتی دوستی پائی جاتی ہے۔ حالیہ برسوں میں، دونوں ممالک کے درمیان سیاسی باہمی اعتماد کو مضبوط کیا گیا ہے، عملی تعاون کے وافر ثمرات حاصل ہوئے ہیں اور فریقین بنیادی مفادات اور اہم خدشات سے متعلق امور پر ایک دوسرے کی حمایت کرتے ہیں .شی جن پھنگ نے کہا کہ وہ چین نمیبیا تعلقات کی ترقی کو بڑی اہمیت دیتے ہیں اور چین افریقہ تعاون فورم کے بیجنگ سربراہ اجلاس کے نتائج پر عمل درآمد سے فائدہ اٹھا کر دونوں ممالک کے درمیان جامع اسٹریٹجک تعاون کی شراکت داری کو مسلسل فروغ دینےکے لئے نومنتخب صدر نیتومبا کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئےتیار ہیں تاکہ دونوں عوام کو بہتر فائدہ پہنچایا جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.