جنوبی کوریائی شہریوں کی اکثریت صدر یون سک یول کے مواخذے کے حق میں
جنوبی کوریا کی پولنگ ایجنسی "ریئل میٹر” کی جانب سے 5 دسمبر کو جاری کیے گئے ایک سروے نتائج کے مطابق سروے میں شامل 73.6 فیصد افراد صدر یون سک یول کے مواخذے کے حق میں تھے جبکہ 24 فیصد جواب دہندگان اس کے خلاف تھے۔ "ریئل میٹر” نے 4 تاریخ کو 504 جنوبی کوریائی بالغ افراد کو سروے میں شامل کیا۔ اس کے علاوہ، سروے میں 69.5 فیصد جواب دہندگان نے یون سک یول کی جانب سے ایمرجنسی مارشل لاء کے اعلان کو شہری بدامنی کا جرم قرار دیا جبکہ 24.9 فیصد نے اس سے اتفاق نہیں کیا۔