امریکہ کا ایکسپورٹ کنٹرول کا غلط استعمال عالمی سیمی کنڈکٹر ز کی صنعت کو سنگین نقصان پہنچائے گا، چین
بیجنگ:حال ہی میں امریکہ نے چین کو سیمی کنڈکٹرز پر برآمدی کنٹرول کے اقدامات کو مزید سخت کیاہے ۔ اس حوالے سے 4دسمبر کو چائنا کونسل فار پروموشن آف انٹرنیشنل ٹریڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ چین کی تاجر برادری امریکہ کی جانب سے ایکسپورٹ کنٹرول اقدامات کے غلط استعمال کی سختی سے مخالفت کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ متعلقہ صنعتوں میں چینی کاروباری اداروں کے خلاف امریکہ کی طرف سے معاشی جبر، ناکہ بندی اور دباؤ، مارکیٹ کے قوانین اور منصفانہ مسابقت کے اصول کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ امریکہ بین الاقوامی اقتصادی اور تجارتی قوانین کو نظر انداز کرتے ہوئے عالمی صنعتی اور سپلائی چین کے استحکام اور تعاون کو کمزور کر رہاہے ، جس سے امریکی کمپنیوں سمیت عالمی سیمی کنڈکٹر ز کی صنعت پر سنگین اثرات مرتب ہوں گے۔
چائنا کونسل فار پروموشن آف انٹرنیشنل ٹریڈ کے ترجمان نے کہا کہ چینی کاروباری برادری امریکہ سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ یکطرفہ پابندیاں لگانا بند کرے، بین الاقوامی اقتصادی اور تجارتی قوانین کی پاسداری کرے، عالمی سیمی کنڈکٹر ز کی صنعت کی صحت مند ترقی کو فروغ دینے کے لئے ٹھوس اقدامات کرے، اور عالمی صنعتی اور سپلائی چین کی سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھے۔