News Views Events

چین کا شام میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان

0

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شام کی صورتحال پر ایک ہنگامی اجلاس منعقد کیا۔ اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب فو چھونگ نے اس اجلاس میں کہا کہ چین دہشت گردی کے خلاف جنگ اور قومی سلامتی اور استحکام کے تحفظ کے لیے شامی حکومت کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کو یکساں معیارات پر عمل کرنا چاہئے اور شام کی سرکاری افواج کی بھرپور حمایت اور مدد کرنی چاہیئے تاکہ دہشت گرد قوتوں کی جانب سے لاحق خطرے کو ختم کیا جاسکے۔فو چھونگ نے کہا کہ چین تمام ممالک پر زور دیتا ہے کہ وہ اس معالمے میں دہشت گردوں ،ان کے ہتھیاروں اور دیگر مواد کے راستوں کو بند کرنے کے لیے معاونت فراہم کریں۔
فو چھونگ نے زور دے کر کہا کہ بین الاقوامی برادری شام کی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کا احترام کرے، غیر ملکی افواج شام میں اپنی غیر قانونی فوجی موجودگی ختم کریں اور متعلقہ ممالک فوری طور پر شام کے خلاف یکطرفہ پابندیاں اٹھائیں ۔ اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب نے کہا کہ چین ایک بار پھر بین الاقوامی برادری پر زور دیتا ہے کہ وہ اس معاملے میں سیاسی حل پر عمل کرے اور شامی عوام کو غیر ملکی مداخلت کے بغیر آزادانہ طور پر اپنےمستقبل کے تعین کی اجازت دے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.