News Views Events

چائنا میڈیا گروپ کے فو جیان بیورو کا افتتاح

0

بیجنگ:چائنا میڈیا گروپ کے فو جیان بیورو کے افتتاح کی تقریب فو چو میں منعقد ہوئی۔
سی ایم جی کے صدر شین ہائی شیونگ نے اس موقع پر اپنی تقریر میں کہا کہ صوبہ فو جیان نئے عہد میں چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کے بارے میں شی جن پھنگ کے نظریات کے لیے ایک اہم اور عملی مقام ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی ایم جی فو جیان کے ساتھ ہمہ جہت، ملٹی چینل اور گہرا اسٹریٹجک تعاون جاری رکھے گا تاکہ سی ایم جی اور فوجیان کے لیے نئے ترقیاتی تصورات کو نافذ کرنے اور اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینے کے لیے نئی طاقت فراہم ہو سکے ۔
سی ایم جی کی دستاویزی فلم "بادلوں پر آبائی شہر: قو لینگ” کی اس موقع پر لائیو لانچنگ ہوئی جس میں چین اور امریکہ کے عوام کے درمیان دوستانہ تبادلوں کی کہانی بیان کی گئی ہے ۔ اس کے علاوہ ، سی ایم جی کے بڑے ثقافتی پروگرام "چین میں غیر مادی ثقافتی ورثہ – فو جیان” کا آغاز بھی اسی دن ہوا ۔یہ پروگرام فو جیان کے نمائندہ غیر مادی ثقافتی ورثے کی نمائش کے لیے صوبہ فو جیان کے شہر چانگ چو میں فلمایا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.