News Views Events

ذہنی پختگی اور جیت کی لگن سے ٹرافی ملی، مشتاق احمد

0

ابوظہبی:ابوظہبی ٹی 10 ٹورنامنٹ 2024 کا فائنل دکن گلیڈی ایٹرز اور مورس ویل اسمیپ آرمی کے درمیان زاید کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا جو شائقین کے لیے مکمل تفریحی ثابت ہوا۔ 105 رنز کے ہدف کے تعاقب میں گلیڈی ایٹرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہدف 8 وکٹوں سے حاصل کرلیا۔دکن گلیڈی ایٹرز کے ہیڈ کوچ مشتاق احمد نے تین مرتبہ ٹائٹل جیتنے والی ٹیم کی کامیابی کے فارمولے کو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اور میری ٹیم نے ایک اچھے کمیونیکیٹر کا کردار ادا کیا۔ آپ کسی کو صرف دس دن میں نہیں سکھا سکتے، لیکن آپ انہیں ذہنی طورپر مضبوط بنا سکتے ہیں، اور اس بات کو یقینی بنا سکتے ہیں کہ وہ اپنی ٹیم کے لئے کھیلنے کے لئے خوش ہوں۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ پس پردہ کام کرتے ہیں وہ عمومی طور پر سرخی میں نہیں آتے لیکن اگر کوئی کھلاڑی زخمی ہو جاتا ہے یا میچ سے ایک دن پہلے اس کا موڈ ٹھیک نہیں ہوتا ہے تو آپ کو اس کے ساتھ فوری بات چیت کرنی ہوتی ہے اور اس بات کو یقینی بنانا ہوتا ہے کہ وہ کھلاڑی تیاری رکھے اس طرح کے مختصر ٹورنامنٹ میں صرف یہی اہمیت رکھتا ہے۔رنر اپ ٹیم کے کپتان روہان مصطفیٰ کا ماننا ہے کہ یہ ان کی جانب سے کی جانے والی کوشش تھی اور انہوں نے نتائج پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹی 10 میں آپ کو اچھی شروعات کرنا ہوتی ہے اور جیت کے لیے اچھا اسکور بنانا ہوتا ہے۔ ہمیں اس حقیقت کو تسلیم کرنا ہوگا کہ ہم ایک بہت مضبوط ٹیم کے خلاف کھیلے تھے۔ اگر آپ دیکھیں تو جب ہم یہاں آئے تھے تو ہمیں توقع نہیں تھی کہ ہم فائنل کھیلیں گے۔ ہم نے مجموعی طور پر بہت اچھا کھیلا، ہم ایک یونٹ کے طور پر ایک ساتھ کھیلے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.