سلوواکیہ کے وزیراعظم کی جانب سے یوکرین کو یورپی یونین کی امداد کی مخالفت
سلوواکیہ کے وزیر اعظم رابرٹ فیزو نے یوکرین کے معاملے پر یورپی کونسل کے نئے صدر انتونیو کوستا اور یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ برائے خارجہ امور اور سلامتی کایا کلاس کے موقف پر سخت تنقید کی۔
رابرٹ فیزو نے یورپی کمیشن کی صدر ارسولا وان ڈیر لئین سےفون پر رابطے میں کہا کہ نہ تو یورپی یونین کے رکن ممالک اور نہ ہی یورپی کونسل کا صدر پوری یورپی یونین کے نام سے کوئی ایسا بیان جاری کر سکتا ہے جس پر یورپی یونین کے تمام اراکین اور یورپی کونسل نے کبھی اتفاق نہ کیا ہو۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ یہ بیان یورپی یونین کی حقیقت سے مطابقت نہیں رکھتا۔
رابرٹ فیزو نے کہا کہ ارسلا وان ڈیر لیین کے ساتھ کال کے دوران، انہوں نے بعض معاملات پر یورپی کمیشن سے بالکل مختلف خیالات کا اظہار کیا اور یوکرین کو فوجی امداد کی فراہمی پر سلوواکیہ کی مخالفت کا اعادہ کیا۔
یاد رہے کہ یکم دسمبر کو، انتونیو کوستا اور کایا کلاس ، جنہوں نے حال ہی میں یورپی یونین میں اپنے نئے عہدے سنبھالے ہیں ، یوکرین کے لیے اپنی حمایت کا اظہار کرتے ہوئے کیف کا دورہ کیا۔ کوسٹا نے اعلان کیا کہ یورپی یونین اگلے سال یوکرین کو 18 بلین یورو کی امداد فراہم کرے گی، جو روس کے منجمد اثاثوں سے حاصل ہوئے ہیں ۔