میرے پاس اب بھی ایک آخری پتہ ہے، عمران خان
راولپنڈی:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ان کے پاس اب بھی ایک آخری پتہ موجود ہے لیکن وہ اس کے بارے میں کسی کو نہیں بتائیں گے۔
عمران خان کی ہمیشرہ علیمہ خان نے یہ بات منگل کو اڈیالہ جیل میں اپنے بھائی سے ملاقات کے بعد صحافیوں کو بتائی۔
علیمہ خان کے علاوہ عمران خان کی دیگر دو بہنوں عظمی خان اور نورین خان نے بھی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی۔
علیمہ کے مطابق عمران خان 24 نومبر کے بعد واقعات سے اس وقت تک بے خبر تھے جب تک پیر کے روز وکلا اور صحافیوں سے ان کی اڈیالہ جیل میں ملاقات نہیں ہوئی۔