News Views Events

روایتی ادویات انسانی تہذیب کی تخلیق کردہ کامیابی ہے، چینی صدر

0

بیجنگ : چینی صدر شی جن پھنگ نے  ورلڈ کانفرنس آن ٹریڈیشنل میڈیسن  2024 کو مبارکباد  کا  ایک خط بھیجا ۔منگل کے روز شی جن پھنگ نے  کہا  کہ روایتی ادویات انسانی تہذیب کی تخلیق کردہ کامیابی ہے۔ اس کی حفاظت اور اسے  نسل در نسل منتقل ہونے کی ضرورت ہے  اور اس بات کی بھی ضرورت ہے کہ  اسے وقت کے ساتھ ہم آہنگ  رکھا جائے  اور اس میں اختراعات کو بھی فروغ دیا جائے ۔صدر شی جن پھنگ نے کہا روایتی ادویات کے ایک شاندار نمائندے کی حیثیت سے، روایتی چینی طب چینی تہذیب کا خزانہ ہے۔ چین نے ہمیشہ جدید ادویات اور روایتی ادویات کی ترقی کو یکساں اہمیت دی ہے، چینی اور مغربی ادویات کے تکمیلی فوائد اور مربوط ترقی کو فروغ دیا ہے، روایتی چینی ادویات کی جدید کاری اور صنعت کاری کو فروغ دیا ہے اور روایتی ادویات کی ترقی کے لیے ایک منفرد راستہ روشن کیا ہے۔ شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ دنیا کی ترقی اور خوشحالی کے لیے تمام ممالک کو صحت کے شعبے میں تعاون کو مزید مضبوط کرنے، عالمی صحت کے چیلنجوں کا جواب دینے کے لیے مل کر کام کرنے اور انسانی صحت کے ہم نصیب معاشرے  کی تعمیر کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ چین کے صدر نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ چین روایتی ادویات کی باہمی سیکھ کو مضبوط  کرنے ، عالمی صحت کے نظام میں روایتی ادویات کے گہرے انضمام کو فروغ دینے، روایتی ادویات کی ثقافت کی تخلیقی تبدیلی اور اختراعی ترقی کو فروغ دینے اور روایتی ادویات سے  مختلف ممالک کے عوام کو فائدہ پہنچانے کے لیے تمام  فریقوں کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.