News Views Events

کینیڈا نے ٹرمپ سے بارڈر کنٹرول سخت کرنے کا وعدہ کیا ہے، کینیڈین اہلکار

0

کینیڈا نے ٹرمپ سے بارڈر کنٹرول سخت کرنے کا وعدہ کیا ہے، کینیڈین اہلکار

دی گلوب اینڈ میل اور کینیڈین براڈکاسٹنگ کارپوریشن کی خبروں کے مطابق کینیڈا کے پبلک سیفٹی منسٹر ڈومینک لیبرون کا کہنا ہے کہ کینیڈا نے ڈونلڈ ٹرمپ سے وعدہ کیا ہے کہ وہ امریکہ کے ساتھ کینیڈا کی سرحد کا کنٹرول مزید سخت کر ے گا ۔اس مقصد کے لئے کینیڈا ڈرونز اور ہیلی کاپٹر سے نگرانی میں اضافے سمیت اہلکار بھی تعینات کرے گا تاکہ ٹرمپ کو کینیڈا کی اجناس پر اعلیٰ محصولات عائد کرنے کی دھمکی سے روکا جا سکے۔ تاہم لیبرون نے تسلیم کیا کہ کینیڈا کو اب تک امریکہ سے اس حوالے سے کوئی ضمانت نہیں ملی ہے۔

یاد رہے کہ ٹرمپ نے 25 نومبر کو سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا تھا کہ اگلے سال 20 جنوری کو عہدہ سنبھالنے کے بعد، وہ کینیڈا اور میکسیکو سے امریکہ تک درآمد کی جانے والی تمام مصنوعات پر 25 فیصد ٹیرف لگانے کے لیے ضروری دستاویزات پر دستخط کریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.