پلاسٹک کی آلودگی سے نمٹنے کے لئے تمام فریقوں کو زیادہ جامع ، طویل مدت ، عملی اور متوازن حل پیش کرنے کی ضرورت ہے،چین
پلاسٹک کی آلودگی سے نمٹنے کے لئے تمام فریقوں کو زیادہ جامع ، طویل مدت ، عملی اور متوازن حل پیش کرنے کی ضرورت ہے،چین
بوسان: 25 نومبر سے 2 دسمبر تک، پلاسٹک کی آلودگی پر بین الحکومتی مذاکراتی کمیٹی کا پانچواں اجلاس جنوبی کوریا کے شہر بوسان میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں 178 رکن ممالک کے 1400 سے زائد مذاکرات کر نے والوں کے علاوہ بین الحکومتی تنظیموں، اقوام متحدہ کے اداروں، غیر سرکاری تنظیموں اور میڈیا کے 2300 سے زائد نمائندوں نے شرکت کی۔
مارچ 2022 میں ، اقوام متحدہ کی ماحولیاتی اسمبلی کے پانچویں اجلاس نے 2024 کے آخر تک سمندری پلاسٹک آلودگی سمیت پلاسٹک کی آلودگی پر ایک قانونی دستاویز منظور کرنے کا فیصلہ کیا تھا تاہم بوسان اجلاس میں اس دستاویز پراتفاق رائے نہ ہو پایا۔
چین نے اختتامی تقریب میں یہ خیال ظاہر کیا کہ چین پلاسٹک کی آلودگی پر قابو پانے کو بہت اہمیت دیتا ہے اور غیر ضروری اور ڈسپوزیبل پلاسٹک کی مصنوعات پر قابو پانے کے اقدامات اپنانے والے اولین ممالک میں سے ایک ہے۔ چین نے تمام فریقوں کے ساتھ مل کر متعلقہ دستاویز پر اتفاق رائے حاصل کرنے کی توقع کے ساتھ اجلاس میں شرکت کی اور دیگر فریقوں کی حمایت بھی حاصل کی ہے۔ پلاسٹک کی آلودگی کے عالمی چیلنج سے نمٹنے کے لئے، تمام فریقوں کو زیادہ جامع اور طویل مدتی نقطہ نظر سے زیادہ عملی اور متوازن حل تجویز کرنے کی ضرورت ہے اور تمام ممالک کے قومی حالات اور صلاحیتوں، خاص طور پر ترقی پذیر ممالک کو درپیش عملی مشکلات پر مکمل طور پر غور کرنے کی ضرورت ہے. ترقی یافتہ ممالک کو اس ضمن میں ترقی پذیر ممالک کو مالی و تکنیکی مدد اور استعداد کار بڑھانے میں معاونت فراہم کرنی چاہیے۔