News Views Events

چین میں برف سے متعلق صنعت کا حجم ایک ٹریلین یوآن سے تجاوز کر جائے گا،ماہرین

0

 

بیجنگ :”300 ملین لوگوں کی برف کے کھیلوں میں شرکت ” کے ہدف کے حصول کے ساتھ  رواں سال چین میں برف کے کھیلوں سے متعلق صنعتوں کی ترقی میں نئی خصوصیات اور تبدیلیاں سامنے آئی ہیں۔

پیر کے روز وزارت صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اعداد و شمار کے مطابق  برف کے کھیلوں سے متعلق  آلات کے اداروں کی تعداد جو  2015   میں   300  تھی بڑھ کر 2023 میں تقریبا 900 ہوگئی ہے ، اور فروخت کی آمدنی بھی جو  2015 میں 5 ارب یوآن  تھی  اب  بڑھ کر 2023 میں تقریبا 22 ارب یوآن ہوگئی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ حالیہ برسوں میں چین میں برف سے متعلق معیشت کی ترقی  پائیدار اور تیز ہوئی ہے  اور برف سے متعلق صنعت کا مارکیٹ حجم  جو 2023 میں 890 ارب یوآن  رہا تھا   2025 میں  توقع ہے کہ  ایک ٹریلین یوآن سے تجاوز  کر جائے گا ۔ برف سےمتعلق معیشت دیہی احیاء، مقامی معاشی تبدیلی   اور پائیدار و اعلی معیار کی اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہے.

Leave A Reply

Your email address will not be published.