News Views Events

ایرانی عہدیداروں کا شامی حکومت کی بھرپور حمایت کا اظہار

0

ایرانی عہدیداروں کا شامی حکومت کی بھرپور حمایت کا اظہار

یکم دسمبر کو شامی حکومت کی فوج نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ شام کی سرکاری فوج نے صوبہ حما کے شمالی دیہی علاقوں میں اپنی دفاعی لائن کو مضبوط کیا ہے اور 30 نومبر کی رات باغیوں کا مقابلہ کرتے ہوئے ان کی کسی بھی پیش قدمی کو روک دیا ہے۔

ادھر ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا کہ وہ یکم دسمبر کو شام کے دارالحکومت دمشق جا رہے ہیں تاکہ شامی حکومت اور فوج کو ایران کی جانب سے بھرپور حمایت کا پیغام دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل اور دہشت گرد تنظیموں کے بارے میں ایران کا موقف یکساں ہے اور اسرائیل کچھ دہشت گرد تنظیموں کے ذریعے علاقائی امن و استحکام کو نقصان پہنچانے کی اپنی سازش کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش کر رہا ہے۔ اسی روز ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے کہا کہ ایران شام کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت اور شام میں دہشت گردوں کے خلاف جنگ کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.