News Views Events

بیجنگ پیس گارڈن میوزیم میں پاکستان کی سیاحتی خوبصورتی کی تصویروں کی نمائش

تصاویر سفر، ثقافت اور مشترکہ تجربات کے ذریعے گہرے رابطوں کی عکاسی کرتی ہیں،سفیر خلیل ہاشمی

0

 

چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی اور یونیسکو کے آفیشل پارٹنر ورلڈ پیس فاؤنڈیشن کے بانی ڈاکٹر لی روہونگ نے مشترکہ طور پر پاکستان کی قدرتی خوبصورتی اور ثقافتی ورثے کی تصویروں کے ایک دلکش مجموعے کی بیجنگ کے پیس گارڈن میوزیم میں نقاب کشائی کی۔ گوادر پرو کے مطابق بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانے کی طرف سے عطیہ کی گئی یہ تصاویر چینی ٹور آپریٹرز نے حاصل کیں جنہوں نے 2023 میں چین پاکستان ٹورازم ایکسچینجز کے سال کے دوران پاکستان کی سیر کی تھی۔ یہ مجموعہ اب میوزیم کے ڈسپلے کی مستقل خصوصیت بن چکا ہے۔گوادر پرو کے مطابق سفیر ہاشمی نے اس بات پر زور دیا کہ تصاویر سفر، ثقافت اور مشترکہ تجربات کے ذریعے پروان چڑھنے والے گہرے رابطوں کی عکاسی کرتی ہیں۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ کس طرح یہ تصاویر گندھارا تہذیب سے تعلق رکھنے والے دونوں ممالک کے درمیان تاریخی تعلقات کو اجاگر کرتے ہوئے باہمی احترام اور افہام و تفہیم کی کہانیاں بیان کرتی ہیں۔انہوں نے کہاکہ یہ ڈسپلے عوام کے درمیان پائیدار بندھن کی ایک طاقتور علامت کے طور پر کام کرے گا جو کہ پاک چین تعلقات کی بنیاد ہے۔گوادر پرو کے مطابق سفیر ہاشمی نے دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے ڈاکٹر لی روہونگ کی لگن کو بھی سراہا اور پیس گارڈن میوزیم میں ان تصاویر کی مستقل نمائش کو ممکن بنانے پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ نمائش زائرین کو پاکستان کی خوبصورتی اور دونوں ممالک کے درمیان دوستی کی مشترکہ میراث کو جاننے کا ایک منفرد موقع فراہم کرتی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.